Gas Price by OGRA

ڈھوک حسین گیس فیلڈ کوہاٹ کو ایس این جی پی ایل لائن سے منسلک کر دیا گیا

پشاور: وزیر اعلی محمود خان نے ڈھوک حسین گیس فیلڈ کوہاٹ کو ایس این جی پی ایل لائن سے منسلک کر دیا، کل سے مذکورہ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو روزانہ 12 ملین کیوبک گیس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔
اسے خیبر پختونخوا حکومت کو رائیلٹی کی مد میں سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن ہوگی، وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ رائیلٹی کی رقم علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی، علاقے کو گیس کی فراہمی کا دیرینہ مسلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کی تکمیل نہ صرف صوبے بلکہ ملک کے لئے بھی ایک اہم پیشرفت ہے، موجودہ حکومت صوبے میں قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق