header left

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 20-2019 کے اختتام پر 17 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرلئے

پشاور:خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 20-2019 کے اختتام پر 17 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرلئے، فیاض علی شاہ، ڈی جی کیپرا کے مطابق مالی سال 20-2019 کے اختتام پر خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ محصولات وصول کیئے،

پچھلے مالی سال میں کیپرا نے 10.4 بلین روپے کے محصولات اکٹھے کیے تھے، سب سے زیادہ محصولات پشاور ریجن نے اکھٹے کیئے جس کا مجموعی حجم 11.4بلین روپے سے زائد رہا، کیپرا کے مردان ریجن نے 284 ملین،  ایبٹ اباد  ریجن نے172ملین،  جبکہ جنوبی ریجن نے208  ملین سے زیادہ کے محصولات اکھٹے کیئے،

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

اتھارٹی نے آئیل اینڈ گیس کے شعبہ سے  1.2 بلین روپے جمع کیئے جبکہ ودہولڈنگ ایجنٹس سے  1.9 بلین تک کی وصولی کی گئی، کرونا وبا کے باوجود اہلکاروں کی محنت اور صوبائی وزیر خزانہ کی طرف سے کی گئی اصلاحات کی روشنی میں دیا گیا حدف پورا کرنا قابل تحسین ہے،

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

کیپرا ٹیکس نیٹ کو مذید بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں جس سے صوبائی محصولات میں مذید اضافہ ہوگا، کیپرا کا اصل حدف صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا اور صوبہ خیبر پختونخوا کو مالی طور پر ایک مستحکم صوبہ بنانا ہے۔