106121256 4888858547823193 6693857777202900131 o

وفاقی کابینہ اجلاس: ای سی سی فیصلوں کی توثیق، مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس گراؤنڈ، سی اے اے کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری

ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کی کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی گئی،کابینہ اجلاس میں آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پربحث ہوئی،کابینہ نےہائیڈروپاورپراجیکٹ کے3منصوبوں کی منظوری دی ،متبادل توانائی کےمنصوبوں کےفروغ پربھی بات ہوئی،سستی بجلی کےمنصوبوں سےسرمایہ کاری بھی آئےگی.

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پراونشل فنانس کمیشن کےذریعےصوبوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوں گے،ماضی میں لاہورمیں زیادہ ترقیاتی کام ہوئےجبکہ باقی پنجاب کونظراندازکیاگیا،صوبائی فنانس کمیشن فعال کرنابہت ضروری ہے،ترقیاتی کاموں میں پیسوں کےضیاع کوروکنےکیلئےخسروبختیارکی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی،کمیٹی90دن میں رپورٹ پیش کرےگی،زائرین کیلئےبنائےگئےایس ا وپیزمیں بہتری لانےکی کوشش کریں گے،خیبرپختونخوامیں ای ٹینڈرنگ کاسلسلہ جاری رکھاجائےگا.

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم اداروں کوفعال کرنےاورمیرٹ اور شفافیت لانےکیلئےپرعزم ہیں،وزیراعظم اداروں کوفعال بنانےاورمیرٹ اور شفافیت لانےکیلئےپرعزم ہیں،پی آئی اےایک عظیم ماضی کاحامل ادارہ ہے،تمام ایئرلائنوں کےاسٹاف کی ڈگریوں کی تصدیق کویقینی بنایاجائےگا،سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں گی،اس وقت جوہمارےپائلٹس جہازاڑارہےہیں وہ عالمی معیارپرپورااترتےہیں،جن پائلٹس پرشک تھاان کالائسنس معطل کردیاگیاہے،جن پائلٹس کےلائسنس مشکوک تھےانہیں برطرف کردیاگیاہے،جن پائلٹس کےلائسنس مشکوک تھےانہیں معطل کردیاگیاہے.

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےپہلےکہاتھاکہ اپوزیشن والےذاتی مفادکیلئےاکٹھےہوں گے،اگروزیراعظم سات 8 لوگوں کواین آراودےدیں تویہی لوگ پھرعمران خان کےساتھ ہونگے،ان لوگوں نےملک کےساتھ جوکیااس پرمعافی مانگیں ،اس وقت جوپائلٹس جہازاڑارہےہیں وہ عالمی معیارپرپورااترتےہیں،سول ایوی ایشن کے5افسران کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی،اپوزیشن کوچاہیےکہ اپنےگناہوں کی معافی مانگےاورلوٹی ہوئی رقم واپس لائے.

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مائنس ون اپوزیشن کی ذہنی اختراع ہے، پی پی اورن لیگ نےاداروں کوتباہ کیا،یپلزپارٹی اورن لیگ نے اسٹیل ملزاوردیگراداروں میں سیاسی بھرتیاں کیں،ماضی میں نوکریوں کوبیچاگیا،ماضی میں میٹرک پاس شخص کواوجی ڈی سی ایل کاچیئرمین لگایاگیا،بلاول سیاست کےنشیب وفرازسےآشنانہیں،عمران خان اپنی سیاست کیلئےگلی گلی پھرے.