download 2 9

ضلعی انتظامیہ پشاور نے کریم پورہ بازار کو سیل کر دیا

پشاور:ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی،سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنا،بازاروں میں رش لگانا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے کریم پورہ بازار کو سیل کر دیا، کریم پورہ بازار کو گھنٹہ گھر چوک سے شادی پیر چوک تک سیل کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

کریم پورہ بازارکے تاجروں کو بار با ر ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ محمد شفیق آفریدی اور دیگر افسران کے ہمراہ کریم پورہ بازار کو سیل کیا، بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراندرون شہر کریم پورہ بازار کو سیل کیا گیا،

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

تاجر اور عوام بازاروں میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔