.jpg

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 217,800 تجاوز کر گئی

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد2 لاکھ17ہزار800 سے تجاوز کر گئی ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1 لاکھ8 ہزار642 ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4339 نے کرونا کے مریضوں کا اضافہ ہوگیا،نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کی جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی،

این سی او سی کے مطابق گھنٹوں میں ملک بھر میں 78کرونا وائرس کا شکار مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہلاکتوں کی تعداد4473 ہو گئی ہے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے1 لاکھ 4 ہزار694 مریضوں نے کرونا کو شکست دی اور مکمل صحت مند ہو گئے،ملک بھرمیں کرونا وائر س کے شدید بیمار مریضوں کے لئے1562 وینٹی لیٹرز سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مختص ہیں،ملک بھر میں 487 کرونا وائر س کے شدید بیمار مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں،

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

سند ھ میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد 86795 ہوگئی ہے،پنجاب میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد 77740ہوگئی ہے،آزاد جموں کشمیر میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد 1135ہوگئی ہے،بلوچستان میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد 10608ہوگئی ہے،خیبر پختونخواہ میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد 26938  ہوگئی ہے،گلگت  بلتستان میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد 1511ہوگئی ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کروناوائر س کے مریضوں کے تعداد13082 ہوگئی ہے،

ملک بھر میں ہونے والی 4473  ہلاکتوں میں سندھ میں 1406،پنجاب میں 1784 مریض جان بحق ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے973 مریض جان کی بازی ہارے،دارالحکومت اسلام آباد میں 129 کرونا کے مریض ہلاک ہوئے،بلوچستان میں کرونا وائرس نے 121 مریضوں کی جان لے لی،گلگت  بلتستان میں 28مریض کرونا وائرس کے مہلک اثرات کی ذد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر مزید کم ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

آزادا جموں کشمیر میں کرونا وائرس نے32مریضوں کو اپنا شکار بنا کر ہلاک کردیا، گذشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں 22128 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں،سندھ میں 8201 پنجاب میں 7996 کے پی کے میں 2397، اسلام آباد میں 24028 بلوچستان گلگت  بلتستان میں 46 اازاد کشمیر میں 300 ٹیسٹ کیئے گئے،

حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری نجی لیبارٹریوں میں اب تک 13 لاکھ27ہزار638 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں،ملک بھر میں 768 سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال کروناوائرس کے مریضوں کو علاج کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،ملک بھر میں 5112 کرونا وائرس کے مریض مختلف  سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کے لئے داخل ہیں۔