101108102957 peshawar university386

پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج ختم، تعلیمی سرگرمیاں بحال

پشاور:پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی پر تین دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا، صدر پیوٹا ڈاکٹر فضل ناصر نے کہا کہ حکومت نے یونیورسٹی میں بھرتیوں ، پروموشن اور کنٹریکٹ لیکچرزکی مستقلی پر پابندی عائد کی تھی،

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا

وائس چانسلر ،رجسٹرار اور پیوٹا نے حکومتی افسران سے ملاقات کی، بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کے حوالے فائل آگے بھیج دیا گیا ہے، پراسس ہونے میں ایک دو دن لگے گی، گورنر خیبر پختونخوا اور مشیر اعلی تعلیم نے مثبت کردار اداکیا، بہت جلد اساتذہ کو خوشخبری ملے گی، احتجاج کے بعد جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں پہلے کی طرح جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا