شرعی عدالت

ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی

پشاور:ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف توہین عدالت کیس، سماعت جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں بنچ نے کی، درخواستگزار کے مطابق عدالت نے لیبارٹریز، کلینکس اور ہسپتالوں کو ٹیسٹ کے یکساں ریٹس کا حکم دیاتھا، سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ احکامات پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا،

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

جسٹس قیصر رشید کے مطابق لیبارٹری والے عوام کو ٹیسٹ کے نام پر لوٹ رہی ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن اپنا کام نہیں کر رہی، چیف ایگزیکیٹیو لیبارٹریز کیساتھ بیٹھ کر ریٹس کا تعین کریں، یہ مسئلہ صرف کورونا اور ڈینگی کا نہیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

ہر ٹیسٹ کا ریٹ دیکھاجائے، ہیلتھ کئیر کمیشن عدالت میں رپورٹ کیساتھ پیش ہو، کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی ہو گئی۔