سی سی پی او پشاور نے سوشل میڈیا پر خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لے لیا

پشاور:سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کو تین روز کے اندر اندر انکوائری کر کے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے واضح کیا ہے کہ عوام کے عزت نفس کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔