عامر تہکالے تشدد واقعہ – انکوائری کمیشن نے عوامی نوٹس جاری کردیا

پشاور :تہکال میں پولیس کے ہاتھوں شہری پر  مبینہ تشدد کا واقعہ،انکوائری کمیشن نے عوامی نوٹس جاری کردیا ہے، ایسے تمام افراد جن کے پاس اس واقعہ کے متعلق معلومات ،شواہد بلاواسطہ یا بلواسطہ ہوں ، ایسے افراد متعلقہ ثبوتوں اور مواد کے ساتھ 6 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہو کر اپنے نام رجسٹرڈ کروائیں ۔