قومی کرکٹ سکواڈ کاچھ کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ سکواڈ کاچھ کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ، کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں، وورسٹر شائر پہنچنے پر کھلاڑیو ں کاکوویڈ19 ٹیسٹ لیا جائیگا۔