لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل محمدنوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے- قائد حزب اختلاف شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہورہائیکورٹ کے 7جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہوں کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا.

ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پہ مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی،سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ محمد نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے. لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل محمدنوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے.

پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں.