خیبر پختونخوا میں 7 سرکاری یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر کے بغیر چل رہی ہیں

پشاور‏:خیبر پختونخواکے21سرکاری جامعات میں سے 7 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر کے بغیر چل رہی ہیں، جس میں پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، فاٹا یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی مردان، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی آف صوابی اور یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور شامل ہیں۔