Untitled 1 12

این سی او سی کی جانب سے کووڈ19 کے خلاف قومی کاوشوں کے 100 دن مکمل کر لیے گئے

اسلام آباد: این سی او سی کے خدمت اور انکساری کے 100 دن مکمل، این سی او سی کے مطابق آج پاکستان میں کووڈ سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے،پاکستان میں کووڈ19 سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 125094 ہے،پاکستان میں کورونا کے مجموعی ایکٹو کیسز کی تعداد 95570 ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3387 کیسز 68 اموات رپورٹ ہوئیں،ہیلتھ کئیر ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں سیاسی قائدین کی جانب سے مُلک بھر کے ہسپتالوں کے آج دورے کیے جائیں گے،صحت مند پاکستان کے سفر میں حصہ ڈالنے والے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو این سی او سی خراج تحسین پیش کرتی ہے،

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22050 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،کورونا مریضوں کے لیے مختص 1518 وینٹی نلیٹرز میں سے 468 زیر استعمال ہیں،پاکستان میں تشخیص ہونے والے مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 225283 تک پہنچ گئی،مُلک میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 4619 ہوگئی،پاکستان میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 افراد کے کورونا ٹیسٹ مکمل۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی