2 6 1

مشیر اطلاعات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا

ڈی آئی خان: مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر  نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، ہسپتال میں کورونا کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، اجمل وزیر  نے ہسپتال میں قائم ٹراما سنٹر و دیگر وارڈز کا وزٹ بھی کیا ، ڈیرہ اسماعیل کا دورہ وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، دورے کا مقصد کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، ہسپتال میں کورونا کے حوالے سے کیے گئے انتظامات تسلی بخش ہیں،

صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ،ڈی آئی خان میں بھی کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جو خوش آئند بات ہے ،  خیبر پختونخوا میں ریکوری ریٹ زیادہ ہو رہا ہے، ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ محدود  وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیابی سے نبرد آزما ہیں، بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے 124 ارب روپے مختص کیے ہیں،

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار

صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور چشمہ رائٹ بنک لفٹ کنال سے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل جائیگی، چشمہ رائٹ بنک لفٹ کنال کے حوالے سے گزشتہ دن بھی وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے پر فزیبیلٹی مکمل ہونے کے بعد کام شروع ہو جائے گا،

ضم شدہ اضلاع کی ترقی بھی صوبائی اور وفاقی دنوں حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے ، صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے، ضم آضلاع کی 72 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ضم آضلاع کے تمام ترقیاتی پلان وزیراعلی خود مانیٹر کررہے ہیں، نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی میں تمام فیصلے صوبوں کے ساتھ مشاورت سے کیے جاتے ہیں ،

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر انتہائی موثر انداز میں کام کر رہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے ڈٹ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے، قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، موجودہ بجٹ میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،

صوبے کے تمام صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، غلام خان بارڈر کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔