بونیر میں دو گاؤں کے درمیان لڑائی – ہاتھا پائی اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی

بونیر:تحصیل گدیزی میں دو گاؤں کے درمیان لڑائی، بھئی کلے اور کالا خیلہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوائی فائرنگ ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل مظاہرین کا پولیس کے خلاف بھی شدید نارہ بازی،  جھگڑا کالہ خیلہ گاؤں کی موٹر کار کی بھئی کلے میں بچے کو ٹکر مار کر زخمی کرنے سے شروع ہوا،

ٹکر مارنے کے بعد بھئ کلے کے لوگوں نے گاڑی کو آگ لگادی، جس پر کالہ خیلہ گاؤں سے 30 مسلح افراد بھئ کلے پہنچ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس آنے پر عوام نے پولیس کے خلاف نارہ بازی کی اور مینگورہ روڈ بند کردی ، پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردی۔