بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خواتین سمیت متعدد شہری زخمی

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین اور 2 لڑکوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا۔