asfandyar wali khan 486c7087 f5ed 46de a551 a173e0796f4 resize 750

اٹھارویں ترمیم ملک کی بقا اور یکجہتی کی ضامن ہے- اسفندیار ولی خان

اٹھارویں ترمیم بارے صدر مملکت کا بیان/اے این پی کا ردعمل

پشاور:سربراہ اے این پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم ملک کی بقا اور یکجہتی کی ضامن ہے،صدر کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا سربراہ ہوتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے وہ اس ترمیم کے خلاف بات نہیں کرے گا،سارے صوبے اس ترمیم سے مطمئن ہیںصدر کو اپنے عہدے کا خود احترام کر لینا چاہئے،اٹھارویں ترمیم پر بات کرنا صدر کے منصب کے خلاف ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

اسفندیارولی خان نے مزید کہا کہ اگر ان کو شوق ہے تو استعفی دے کر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں آجائیں،صدر کو ہر حال میں صوبوں کے مفادات کا خیال رکھنا ہوتا ہے، صدر کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم پر بات ہو سکتی ہے،میڈیا پر ان کے حوالے سے اسی بابت چلنے والی خبریں افسوس ناک ہیں.

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان