news 1591088284 9145

حج 2020 مسجدالحرام، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور قیام وطعام سے متعلق قوائد و ضوابط جاری

ویب ڈیسک: بغیر اجازت نامہ کے مقدس مقامات مکہ مکرمہ منی عرفات اور مذدلفہ میں داخلہ 28 ذوالقعد سے 12 ذوالحجہ تک ممنوع ہے،کرونا کے علامات (یا مشتبہ کیسز) والے افراد کو الگ الگ رہائشی عمارتوں والے الگ الگ گروہوں میں رکھا جائے گا، کرونا کے کسی بھی علامت کے حامل کارکنان یا رضاکاروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ہر حاجی اور کارکن پر ماسک پہننا لازمی ہوگا،

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہر حاجی کا ایک دوسرے کے درمیان 1.5 میٹر کی جسمانی فاصلہ رہے گا،ذاتی اوزار یا سامان کی شیئرنگ کی اجازت نہیں ہوگی،اجتماعی نمازوں کو ماسک پہننے اور جسمانی فاصلے کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائیگی،عازمین حج تمام حج کے دوران کعبہ شریف اور حجر اسود کو چھونے کے قابل نہیں ہوں گے کیونکہ بندیشی دیوار برقرار رہیگا،

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

طواف اور سعی کے دوران جسمانی فاصلہ رکھا جائیگا،رمی جمرات  کے لئے تمام عازمین کو پہلے سے تیار کنکریاں مہیا کی جائیں گی،عرفات اور مزدلفہ میں عازمین کو  فراہم کرنے  کھانا پہلے سے تیار کیا جائے۔