download 15 2

محکمہ بلدیات کا عوام اور صف اوّل کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےیادگار تعمیر کرنے فیصلہ

پشاور: محکمہ بلدیات کا عوام اور صف اوّل کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےیادگار تعمیر کرنے فیصلہ، طبی عملہ، پولیس، عملہ صفائی، شہری رضاکار اور تمام ایسے اہلکاروں اور اداروں کی خدمات کو امر کرنے ڈیزائنرز، طلباء، فن تعمیر کے ماہرین اور عام شہریوں سے تخلیقی آیڈیاز طلب،معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کی سرپرستی میں ایک کمیٹی بہترین آئیڈیا کو منتخب کر کے نجی شعبے کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا،

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

شہریوں سے تخلیقی آئیڈیاز محکمہ بلدیات کے ای میل ایڈریس یا بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی استدعا،منتخب بہترین آئیڈیا کو اعلی سطح پر سراہا جائے گا، کامران بنگش نے کہا کہ عظیم اقوام اپنے ہیروز کو نہیں بھولتی اور ہم ایک یادگار کے طور پر اپنے ہیروز کی قربانیوں کو امر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ