494116 41926141

پاراچنار میں تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین کا جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار: اپر کرم کے گاوں  زیڑان سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسد علی کی دوران حراست ہلاکت کے بعد لواحقین نے جنازہ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور زمہ دار  اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،پاراچنار میں مبینہ طور  پر پولیس تشدد سے ہلاکت کے  بعد احتجاجا مرحوم کے  رشتہ داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا،

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن:پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ورثا کا کہنا ہے مرحوم نوجوان اسد علی ٹیکسی ڈرائیور تھا ایک ماہ قبل پاراچنار میں پولیس نے جعلی کرنسی کیس میں گرفتار کرلیا بعد ازاں جیل میں ان پر بد ترین تشدد کیا گیا ہے  جس سے اس کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ اسد علی کی زیر حراست ہلاکت پر انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور زمہ دار اہلکاروں  کے خلاف کاروائی کی جائے،

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پولیس کے مطابق جیل میں بیمار ہونے کے پر ملزم اسد علی کا مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا گیا مگر وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔