Chamman Border

پاک افغان باڈر پیدل آمدورفت مقامی تجارت عدم بحالی کے خلاف آل پارٹیز تاجر تنظیوں کی احتجاجی ریلی

چمن:پاک افغان باڈر پیدل آمدورفت مقامی تجارت عدم بحالی کے خلاف آل پارٹیز تاجر تنظیوں کی احتجاجی ریلی، بارڈر بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر تنظیموں کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی شہر کے مختلف شاہراؤں  سے ہوتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی، مقررین نے کہا کہ مقامی تجارت پیدل امدروفت بحال ہونے تک احتجاج دھرنے جلسے جاری رہینگے،

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

سرحد بندش کے خلاف جاری دھرنے کو 32 ویں روز مکمل ہوگئے، جاری دھرنا مظاہرین نے پاکستان اور افغانستان ملانے والی شاہراہ 14روز سے بند کیا ہوا ہے، بین القوامی تجارتی گزرگاہ بندش سے پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ امپورٹ ایکسپورٹ ہر قسم تجارت معطل ،

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

گزشتہ ہفتے کو بحال ہونے امپورٹ ایکسپورٹ احتجاجی دھرنے کی باعث ایک بار پھر معطل ہوگئی، احتجاج اور دھرنے کی باعث ہزاروں مال بردار ٹرک کنٹنرز پھنس گئے، کرونا کی وجہ سے پاک افغان باڈر پیدل امدروفت اور مقامی تجارت گزشتہ چار ماہ سے بند کیا ہوا ہے۔