1dc0653e 9ec5 4b2e 818c c068d812cd21

چمن میں تالاب کے اندر دم گٹھنے سے 7 افراد جاں بحق

چمن ۔ چمن کے مصروف بازار ٹرنچ روڈ پر قائم دوکان کے پیچھے موجود زمین دوز تالاب میں گٹر کے پانی جمع ہونے پر دوکان مالک نے صفائی کیلئے مزدور اتارے جس پر تالاب میں جمع گیس کی وجہ سے اس شخص کا رابطہ نہ ہونے پر تالاب میں مزید چھ افراد اترے جس میں تین افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہیں جس میں ایک باپ اور دو بیٹے شامل ہیں تمام افراد تالاب میں ہی دم توڑ چکے تھے پولیس اور عوام نے مل کر لاشوں کو نکالا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی.

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر