مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہکیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات ، بہادری اور دلیری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا ،قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے ،جنہوں نے اپنی جان مادر وطن کی عزت و حرمت پر قربان کردی جب تک قوم میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے عظیم فرزند موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین