Screen Shot 2020 07 07 at 5.44.45 PM

جعلی لائسنس والے28پائلٹس پی آئی اے سے فارغ،تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے- وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کوکورونا وبا سے متعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیاگیا،کورونا وبا سےنمٹنے میں این سی او سی نے موثر کرداراداکیا،دیگر ممالک کےمقابلے میں کوروناسےپاکستان بہت کم متاثر ہوا.

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نےعید الاضحیٰ اپنے گھر پر منانے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی اپنائی ،پی آئی اے کےجعلی لائسنس والے28پائلٹس کونوکری سےنکال دیاگیاہے،تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

شبلی فراز نے کہا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،کورونا کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی،احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو عید الاضحیٰ پر وباپھیلنے کاخدشہ ہے،آج پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیب موجود ہیں،ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کیلیےصرف 2 لیب موجود تھیں،کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی.

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری