پشاور: محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے مقدمہ بازی کے لئے لیٹیگیشن انفارمیشن مینجمنٹ نظام فعال کر دیا گیا۔مقدمہ بازی کے نئے نظام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا،تمام متعلقہ دفاتر مقدمہ بازی کے حوالے سے ڈیٹا اپلوڈ کریں گے ،تمام قانونی و عدالتی امور کے متعلق ڈیٹا پندرہ دن کے اندر اندر اپلوڈ کیا جا ئے گا، معاون بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ یکساں نظام سے ادارے کی کارکردگی مانیٹر کرنے میں مدد ملے گی۔گورننس کی بہتری کے لئے انقلابی قدم ہے۔کامران بنگش نے کہا کہ اب پتہ چلے گا کہ کہاں پر کون سی قانونی چارہ جوئی چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments