twitter

ٹوئٹر نے اپنے نئے فیچر کو ماسک پہنے سے مشروط کر دیا

ویب ڈسک : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب نیا فیچر تب ہی متعارف کرائے گا جب سب لوگ ماسک پہنیں گے۔

دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کو پبلش کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یہ آپشن موجود نہیں ہے۔

صارفین کے پرزور مطالبے باوجود ٹوئٹر نے اس فیچر پر کام کرنے یا مستقبل میں اس فیچر کو متعارف کرانےکا کبھی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

لیکن اب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اس فیچر کو متعارف کروانے کے لیے کڑی شرط عائد کر دی۔

ٹوئٹرنے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سب کو ٹوئٹر پر ایڈٹ پوسٹ کا بٹن اس وقت ملے گا جب سب ماسک پہنیں گے’۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

اس ٹوئٹ کے بعد صارفین کی جانب سے کمنٹس کرنے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعدد صارفین کا یہ کہنا تھا ٹوئٹر کو اپنی سائٹ میں پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کا بٹن متعارف نہیں کرانا چاہیے کیونکہ یہ غلط معلومات کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی ایسا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کے بٹن کو شامل کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔