5 124

پشاورکے ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالے سرجیکل سوٹ کھلے عام پھینکے جانے کا انکشاف

پشاور: ہسپتالوں اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے سرجیکل سوٹ کو کھلے عام پھینکا جانے لگا ، علاقہ مکین کے مطابق سرجیکل سوٹ، گلوز اور دوسری چیزوں کو تلف کئے بغیر شہری علاقوں میں پھینک دیا جاتا ہے، کھلے آسمان میں رہائشی جگہوں استعمال شدہ سرجیکل سامان پھینکے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے ۔رہائشیوں کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں لوگ سرجیکل سوٹ کو دیگر چیزیں پھینک دیتے ہیں، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں تاحال سرجیکل سوٹ، گلوز کا تلف کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں، زیادہ تر لوگ کوڑے کے ڈھیروں پر ہی ان چیزوں کو پھینک دیتے ہیں، جس سے کورونا کا خدشہ ہیں، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کوئی کارروائی نہیں کررہی، زرائع کے مطابق رنگ روڑ، حیات آباد، ورسک روڑ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں سرجیکل چیزوں کو بغیر تلف کئے پھینکا جاتا ہیں۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس