f044d04aa3c19aaf0d5f940e798ec47a

بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا

اسلام آباد:ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفا ن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا، پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران صدور ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار
مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

احمد عرفان کا کہنا تھا انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا، بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی۔