samsung

سام سنگ لا رہا ہے اپنا سب سے طاقتور 6800 ایم اے ایچ بیٹری والا نیا سمارٹ فون

ویب ڈسک : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا نیا سمارٹ فون متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے جسے گلیکسی ایم 41 یا ایم 51 کا نام دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ چین میں اسے سرٹیفائیڈ بھی کرایا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فون میں 6800 ایم اے ایچ بیٹری ریٹڈ گنجائش ہے تو یہ گنجائش 7000 ایم اے ایچ ہوگی یعنی اتنی طاقتور بیٹری جو آج کل عام طور پر ٹیبلیٹس میں دی جاتی ہے۔ اس فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر یہ واضح ہے کہ اسے گلیکسی ایم سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس سے قبل سام سنگ کا سب سے طاقتور بیٹری والے فون گلیکسی ایم 21 اور گلیکسی ایم 30 ایس تھے جن میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔ گلیکسی ایم سیریز کے فونز میں اکثر یہ کمپنی زیادہ طاقتور بیٹری دیتی ہے تاہم عموماً اس سیریز کے فونز بھارت تک محدود رہتے ہیں، اس سے قبل مارچ میں گلیکسی ایم 21 متعارف کرایا گیا تھا۔

گلیکسی ایم 21 میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا جس کے ساتھ کمپنی کا اپنا پراسیسر ایکسینوس 9611 موجود ہے۔

یہ فون 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.0 سے کیا۔

اس فون کی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری تھی جو 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی نے گزشتہ سال 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 48 میگاپکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا انفٹنی وی نوچ میں دیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 175 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی تھی۔