download 75

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ ۔12ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوگئی

پشاور :محکمہ صحت کی جانب سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا،کمپنی کے 12ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ، محکمہ صحت نے کمپنی کے تین زونز کے ڈیڑھ ہزار ملازمین کے ٹیسٹ کئے تھے ۔ ایک ہزار سے زائد ٹیسٹ رزلٹ موصول ہوچکے ہیں ، ایک ہفتہ کے دوران کمپنی کے 1800مزید ملازمین کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ڈبلیو ایس ایس پی ذرائع کے مطابق روزانہ 350ملازمین کے نمونے لینے کا ہدف رکھا گیا ہے ، متاثرہ ملازمین گھروں پر قرنطینہ ہوگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی