637486 9245696 school class2 akhbar

وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ورکنگ پلان تیار کرلیا

‏شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس،چاروں صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کےوزرائےتعلیم شریک،تعلیمی اداروں کوکھولنےیا نہ کھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا.

‏تمام صوبے اپنی آرا اجلاس میں پیش کریں گے،ایس اوپیزکےساتھ امتحانات کی اجازت دینےکی تجویززیرغور

مدارس اور کچھ جامعات کو ایس او پیز کے تحت امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز، مدارس نے جولائی میں امتحانات کروانے کی اجازت مانگی تھی،جولائی اور اگست میں ایس او پیز کے تحت امتحانات کروانے کی تجویز،تعلیمی ادارے مستقل کھولنے سے متعلق بھی مختلف تجاویز سامنے آگئیں.

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات :صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور
مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کچھ صوبے اگست میں کچھ ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں، وزارت تعلیم اپنی تجاویز آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں رکھے گی.