Screen Shot 2020 07 08 at 2.26.20 PM

کوروناصورتحال میں مزدورطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا،دنیابھر کے ممالک کومزدورطبقے کےتحفظ کےلیے اقدامات کرناہوں گے- وزیراعظم عمران خان

انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب،وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں عالمی فورم میں دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا.

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے کوروناکےپھیلاوَ کوکم کرنے کےلیے چیلنجزکاسامنا کیا،کوروناصورتحال میں مزدورطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا،کوروناسے پاکستان میں دیہاڑی دار طبقہ بےروزگار ہوا،کورونا کی موجودہ صورتحال دنیا بھر کے مزدورطبقے کے لیے چیلنج ہے،احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو شفاف طریقے سے رقم فراہم کی.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناکی صورتحال میں کم وسائل میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کاخیال رکھا،خواہش ہے مزدور طبقے کے لیے بہترین حکمت عملی بنائی جائے ،یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ معیشت کب بہتر ہوگی،ہم یقینا کورونا سے نمٹنے کےلیےچیلنجز اور اقدامات پر دنیاکوآگاہ کرتےرہیں گے،دنیابھر کے ممالک کومزدورطبقے کےتحفظ کےلیے اقدامات کرناہوں گے،ہم نےعوامی اجتماعات، اسکولز اور کالجوں پر پابندی لگائی.

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف