ساؤتھمپٹن آج انگلینڈ،ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے روز کامیچ ہوگا

ویب ڈسک : انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز آج 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

میزبان انگلینڈ نے 17 اعشاریہ 4 اوور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 35 اسکور بنالیا ہے، انگلینڈ کے اوپنر بیسٹمین ڈومنیک سبلے کوئی رنر بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب چار ماہ پانچ دن کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔

میچ کے آغاز میں دلچسپ صورت حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی کپتان ایس او پیز بھول گئے اور ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔ میچ میں بلیک لائیوز میٹر مہم سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا گیا۔