ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اوراب یہ تعدادایک لاکھ پینتالیس ہزار تین سوگیارہ ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اب متاثرہ مریضوں کی تعدادنوے ہزارپانچ سو چون ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چوبیس ہزار تین سو تینتیس افرادکے ٹیسٹ کئے گئے جن میں تین ہزارتین سوانسٹھ افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس دوران کوروناوائرس سے مزید 61افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

ملک میں چارسوپینتیس مراکزمیں کوروناوائرس کے لئے ایک ہزارپانچ سواڑسٹھ وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔