الیکٹرک کے معاملات :وزیر اعظم عمران خان سے گورنر کے- سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات

اسلام آباد :صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصا کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، گورنر سندھ نے کورونا کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔

ملاقات میں کے-الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ، کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کے- الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔