l 505482 121739 updates

کرونا کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں اور طلب میں کمی ہوئی ہے، جنرل مینجر

لکی مروت: کرونا اور ملک کی صورتحال کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں اور طلب میں کمی ہوئی ہے،جنرل مینجر انورطارق کی میڈیا سے گفتگو۔ ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ہمیں دو پلانٹ اے اور بی کو بند کرنا پڑا ہے۔ دوپلانٹ بند ہونے سے 550 ملازمین سرپلس ہو گئے۔ ہم گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرسکتے تھے۔ لکی سیمنٹ نے کسی کو بے روزگار کرنے کی بجائے نئے پلانٹ میں ایڈجسٹ کیا ہے۔ ملک بھر کی صورتحال اور کرونا کے باوجود ایک بندے کو بے روزگار نہیں کیا۔
سوشل ویلفیئرمنصوبے کے تحت وانڈہ جوگی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے منصوبہ منظوری کے مراحل میں ہے۔ علاقے کے دو اہم مسائل بے روزگاری اورپینے کا پانی کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وقتاً فوقتاً عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ لکی سیمنٹ نے حال ہی میں سات ہزار سات سو ٹن کا ایک نیا پلانٹ لگایا ہے۔ نئے پلانٹ میں مقامی لیبر کو کھپانے کا پلان تھا۔ لیکن دوپلانٹ بند ہونے سے بیروزگار ہونے والے ملازمین کو ہی ایڈجسٹ کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی