DhQ hospital Chitral

ایک غیر سرکاری ادارے کا محکمہ صحت چترال کو 3.4ملین روپے مالیت کا سازو سامان فراہم کر دیا

چترال(نمائندہ مشرق نیوز)ایک غیرسرکاری ادارہ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے ہنگامی منصوبے کے تحت چترال میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کو 3.4 ملین روپے مالیت کے سازوسامان فراہم کردئیے جن میں کورآل سوٹس، فیس شیڈ، سرجیکل KN95ماسک، سرجیکل ماسک، سرجیکل گلاز، سرجیکل ہیڈ کور اور سرجیکل شو کور شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل چترال کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، چیف ایگزیکٹیو ایس نجی ادارہ شہزادہ مسعود الملک نے کہا کہ ایس آر ایس پی موجود وبائی صورتحال میں اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ صحت اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے پہلے ہی12.9 ملین روپے لاگت کے طبی سامان صوبائی محکمہ صحت کو فراہم کر دئیے ہیں اور اسکے علاوہ آج یہ سامان چترال میں محکمہ صحت کے حوالے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ضمن میں مزید کوششیں کرکے اپنا تعان جاری رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق