Screen Shot 2020 07 10 at 6.09.34 PM

تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے سے متعلق اجلاس کے بعداظہار خیال.

وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤ سنگ اسکیم میں بہت رکاوٹیں آئیں، نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کا مقصد تھاغریب طبقہ گھربناسکے،ہم نے سارے صوبوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کی ہے، تعمیراتی شعبےکی رکاوٹیں دور کرنےکیلیے کمیٹی بنائی ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کا مسئلہ ہے،دنیا میں سب سے زیادہ قرضے بینک گھروں کیلئے دیتے ہیں،کورونا وائرس کیوجہ سے پوری دنیا میں مندی کی صورتحال ہے،معیشت بیٹھ گئی ہے،ہم نےفیصلہ کیاہےکہ ہاؤسنگ، تعمیراتی صنعت کےذریعےمعیشت کوکھڑاکرناہے،پاکستان میں بینک صرف 0.2 فیصد قرضے دیتے ہیں،پوری دنیا میں کساد بازاری ہے،معیشت بیٹھ گئی ہے،معیشت کیسے چلانی ہے؟ یہ آج ساری دنیا کا مسئلہ ہے.

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپر جائےگی،نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے،ہاؤ سنگ اسکیم کے تحت ہر گھر کو 3 لاکھ روپے کی سبسڈی ملےگی،ہاوسنگ اسکیم میں پہلے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی ملےگی،5 مرلے کےگھرکی تعمیر کیلئےقرضے پرصرف 5 فیصدسوددینا پڑےگا،باقی حکومت سبسڈی دیگی.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

وزیراعظم نے کہا کہ تمام بینکوں سےبات کی ہےکہ اپنےپورٹ فولیوکا5فیصدتعمیراتی شعبوں کیلئے رکھیں، ہرصوبہ ون ونڈو آپریشن پر کام کررہاہے،تعمیراتی شعبے اور بلڈرز کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہےہیں،تعمیراتی شعبےکے لئے ہم نے ٹیکسز کم کئے ہیں،تعمیراتی شعبےکے لئے یہ رعاتیں صرف اسےسال کیلئے ہیں،تعمیراتی شعبوں کیلئے کبھی کسی حکومت نےاس طرح کی آسانیاں پیدانہیں کیں،تعمیرات کیلئے این او سیز کی تعدادکم کی ہےاورون ونڈوآپریشن شروع کیاہے.