اجمل وزیر کی آڈیو دو ماہ قبل وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی تھی،وزیراعلیٰ نے مجبورا ایکشن لیا- ترجمان مسلم لیگ ن کے پی

پشاور : ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیارولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجمل وزیر کی آڈیو دو ماہ قبل وزیراعلیٰ کو بھیجی گئ تھی۔

آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ نے مجبورا ایکشن لیا،وزیر اعلیٰ قرآن پر حلف لیکر بتائیں کیا انکو دیگر وزرا کی کرپشن کے ثبوت نہیں بھیجے گئے،تحریک انصاف کے اکثریت وزیر اور مشیر کمیشن مافیاز بن چکے ہیں۔