وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کوہٹا دیا ہے، جس حکومتی وزیرکیخلاف کوئی ثبوت ہوا توسخت ایکشن ہوگا- وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق ترجیحات کاتعین کرتی ہے،اداروں میں اصلاحات پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کاروبار ہے نہ فیملی سیاست میں ،ماضی کی حکومت میں 100روپے کی چیز 150میں خریدی گئی،اپوزیشن اتنی بدنام ہوگئی ہے کہ ان کا دوبارہ آنے کا چانس نہیں ہے،اپوزیشن کو ڈر ہے حکومت کامیاب ہوگئی تو یہ سب جیل میں ہوں گے ،بدقسمتی سے ماضی میں ملکی اداروں کو تباہ کیا گیا .

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کوہٹا دیا ہے،عمران خان کی جانب سے کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی،حکومتی وزرا پرکڑی نظر رکھی جائے گی،جس وزیرکیخلاف کوئی ثبوت ہوا توسخت ایکشن ہوگا.