Zartaj Gul

اپنے سیاسی مخالفین کو جواب اپنےحلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے دوں گی۔زرتاج گل

اسلام اباد : وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو جواب اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے دوں گی، عوام کی فلاح و بہبود مقدم ہے،چند ملازموں کے ذریعے مجھ پر پتھراؤ کرانے اور نعرے مارنے سے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کام نہیں رک سکتے،

اگر حملہ سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے نہیں کرایا تو وہ اس کی کھل کر مذمت کریں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ چند ملازموں کے ذریعے میرے پر پتھراؤ کرانے اور نعرے مارنے سے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کام نہیں رک سکتے یہ میرے مخالفوں کی غلط فہمی ہے۔

اگر حملہ اویس لغاری نے نہیں کرایا تو وہ اس کی کھل کر مذمت کریں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کی گاڑی پر مسترد شدہ سیاسی پارٹی کا نشان واضح ہے۔ ہمارا کام بدمعاشی کرنا نہیں بلکہ برداشت، صبر دکھانا ہے۔بدمعاشی کرنا ان سرداروں کا کام ہے جن کو میں نے ہرایا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

زرتاج گل نے کہا کہ فورٹ منرو میں سردار اویس لغاری، سردار جمال لغاری کا نام لے کر ان کےلوگوں نے حملہ کیا۔ہم انکی زیادتی کا جواب ترقیاتی کاموں سے دیں گے کیونکہ ہمیں عوام کی فلاح و بہبود مقدم ہے۔