shabli faraz

حکومت نظام میں بہتری اور لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپو رکوششیں کررہی ہے۔شبلی فراز

اسلام اباد : اطلاعا ت ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی تنظیم نو کررہی ہے۔


ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نظام میں بہتری اور لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپو رکوششیں کررہی ہے۔
شبلی فرازنے کہاکہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کوبدعنوان عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کامینڈیٹ دیاہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان


انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومتوں نے معاشرے کے غریب طبقے کی فلاح وبہبوداورترقی کے لئے محض نعرے لگائے لیکن تحریک انصاف کی حکومت اس سلسلے میں عملی اورٹھوس اقدامات کررہی ہے۔


شبلی فرازنے کہاکہ حکومت عوام کوریلیف اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے اور خصوصاً کوروناوائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں موثر اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کودنیاکے تمام ملکوں نے سراہاہے۔


وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت نے کوروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص کے لئے ملک بھرمیں ایک سوانتیس لیبارٹریاں قائم کیں۔