WhatsApp Image 2020 07 12 at 8.38.12 PM 1

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ ‏خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں محمد اسماعیل، محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید، اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
‏سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم