53679412 303 1

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 53,555 ہیں

ویب ڈیسک : نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوراں 1587 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں تاحال 2 لاکھ 65ہزار 083 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 53,555 ہے.

ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاک سے تجاوز کر گئی،ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 05 ہزار 929مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 31مریض دم توڑ گئے،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 5599 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

سندھ میں کورونا کے 1993، پنجاب 2083 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا 1142، اسلام آباد میں 159 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 132، گلگت بلتستان میں کورونا کے 43 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،
آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 47 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 19108 ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2541 مریض زیرعلاج ہیں.

ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 260 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 17 لاکھ 40 ہزار 768 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں.