خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد جاں بحق، صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1169گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے145 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32ہزار898ہوگئی.

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں894 مریض صحت یاب،کے پی میں کورونا سے اب تک 26ہزار 607 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی12 ہزار 263 ہوگئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 558 افراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کوئی 6 افراد کی اموات ہوئی،پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 62 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں اب تک 9436 افراد صحت یاب ہوئے.