Pakistan Coronavirus 759 2

پاکستان میں کوروناوائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد دو لاکھ چھتیس ہزارپانچ سوچھیانوے ہوگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان میں کوروناوائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد دو لاکھ چھتیس ہزارپانچ سوچھیانوے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو ، پنجاب میں اکیانوے ہزار چھ سو اکیانوے، خیبرپختونخوا تینتیس ہزار اکہتر، بلوچستان میں گیارہ ہزار پانچ سو پچاس، آزادکشمیر میں دو ہزار بارہ اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار نو سو بیالیس ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا
مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چوبیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید ایک ہزار چار سوستاسی افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس دوران تئیس ہزارچھ سوتیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔