پی ٹی اے کا پب جی گیم پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن کھیلی جانے والی گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی اے نے پریس ریلیز کی بجائے پب جی پر پابندی برقراررکھنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے کا اپنے تفصیلی فیصلے میں کہنا تھا کہ پب جی کے استعمال سے نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پب جی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مضر ہے،پی ٹی اے نے پب جی گیم کی بندش کا فیصلہ کئی ریسرچ اور سٹڈیز کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے، اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پب جی کے تباہ کن اثرات ہیں۔