ccc

چارسدہ بار کے وکلاءکا صوبائی وزیر قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ): چارسدہ بار کے وکلاءکا صوبائی وزیر قانون بیرسٹر سلطان محمد خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ, وکلاءنے کلاڈھیر چوک سے گزرنے والے تمام شاہراﺅں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ,صوبائی وزیر قانون نے ایک سال قبل چارسدہ بار وکلاءکے لئے کے لئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلا ن کیا تھا ۔صدر مجیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کی جانب سے ضلع کے عوام سے کئے گئے وعدہ میں کوئی بھی پورا نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

صدر مجیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر قانونی سلطان محمد خان خود چارسدہ بار کے ممبرہے۔ صدر صوبائی وزیر قانون کی جانب سے تاحال بار کو گرانٹ ریلیز نہ کرنا بار اوروکلاءکی توہین ہے،صدر مجیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع کے عوام اور وکلاءکے حقوق کے لئے بار کے وکلاءعید کے بعد وزیرا علیٰ ہاوس کے سامنے تاریخی دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ