شہراورگردونواح میں بارش کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ویب ڈیسک(ہری پور)شہراورگردونواح میں بارش کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ۔وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کے حلقے میں بارش کے ساتھ متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ۔سٹی ٹاون1ٹاون 2ریحانہ فیڈر۔صوابی میرا فیڈر۔سرائے نعمت خان فیڈر۔کانگڑہ۔کوٹ فیڈر۔پنیاں فیڈر کھلابٹ 1/2خانپور فیڈر شادی حطار فیڈر میں بجلی بندہے ۔پیسکو افسران اور گرڈ سٹیشن کے ایمرجنسی نمبر مصروف کردئے گئے ۔ایکسئن پیسکو ہری پورکارابطہ نمبر بھی بندجا رہا ہے ۔