ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد دو لاکھ بیالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نو سو چھتیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ پچھہتر ہزار دو سو پچیس ہوگئی ۔

ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ تئیس مریض جاں بحق ہوئے اور اب تک مجموعی طورپر پانچ ہزار آٹھ سو پینسٹھ اموات ہوچکی ہیں۔